افغانستان، سیکورٹی ناکوں پر طالبان کے شدید حملے میں20پولیس اہلکار ہلاک
21 مئی 2017 (14:27)
0

افغانستان کے صوبہ زابل میں آج مختلف سکیورٹی ناکوں پر طالبان کے شدید حملے میں کم سے کم20 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
صوبائی گورنر کے مطابق بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں سے مسلح طالبان عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے ضلع Shah Joy میں متعدد پولیس ناکوں پر حملے کئے جس سے سکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

ادھر کابل میں ایک مسلح شخص نے ایک گیسٹ ہائوس پر حملہ کرکے ایک جرمن خاتون کو قتل اور افغان محافظ کاسر قلم کردیا۔
افغان وزارت داخلہ نے کہاکہ فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی دوسری لاپتہ خاتون کو اغوا کئے جانے کا امکان ہے۔