سری لنکا، بھوٹان، نیپال اوردنیا کے دوسرے حصوں سے مندوبین اس میلے میں شرکت کریںگے

لارڈ بدھا ، یوم پیدائش، ویساکھ میلہ کل پاکستان میں شروع
21 مئی 2017 (14:21)
0

لارڈ بدھا کے یوم پیدائش کے موقع پر سالانہ ویساکھ میلہ کل پاکستان میں شروع ہوگا۔سری لنکا، بھوٹان، نیپال اوردنیا کے دوسرے حصوں سے مندوبین اس میلے میں شرکت کریں گے۔
راہبوں ،مذہبی دانشوروں ، سرکاری حکام اور زائرین پر مشتمل بدھ مت کا چونتیس رکنی وفد میلے میں شرکت کیلئے آج کولمبو سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا۔
یہ وفود حکومت پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کررہے ہیں۔
وہ ٹیکسلا اور تخت بائی میں بدھ مت کی روحانی او ر مذہبی اہمیت کے حامل مقامات کا دورہ بھی کریںگے۔ پاکستان بائیس صدیوں سے بدھ مت اور گندھارا تہذیب کا گہوارہ ہے۔
مسلم اکثریتی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں ویساکھ میلہ منایا جارہا ہے اور بہت سے دوسرے ملکوں کو اس میں شرکت کیلئے مدعو کیا جارہا ہے۔