file photo

پہلی اورنج ٹرین رواں سال جولائی میں لاہور پہنچے گی
21 مئی 2017 (14:16)
0

اورنج لائن میٹرو کیلئے 27 میں سے پہلی ٹرین اس سال جولائی میں لاہور پہنچ جائیں گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پہلی چینی کمپنی پہلی ٹرین پنجاب کی حکومت کے حوالے کرے گی جبکہ باقی ماندہ چھبیس ٹرین اس سال کے آخر تک پہنچیں گی۔
چین اور پاکستان نے لاہور میں عوام کیلئے تیز رفتار سفری نظام کے تحت اورنج لائن کی تعمیر کے معاہدے پردستخط کئے ہیں۔
26 کلو میٹر طویل اورنج لائن میٹرو ٹرین کے چھبیس اسٹیشن ہوں گے جن میں سے دو سٹیشن زیرزمین ہوںگے۔