ہوائی اڈے پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا

21 مئی 2017 (14:08)
0

وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج امریکہ اور عرب ملکوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ہوائی اڈے پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔نواز شریف سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر سربراہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔
وزیراعظم اسلام کے امن رواداری اور اتحاد کے پیغام پر روشنی ڈالیں گے وہ شرکاء کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور خطے میںامن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔
ا مریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اسلامی ممالک کے پچپن رہنمائوں سمیت اسلامی تعاون تنظیم عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سربراہ اجلاس میں شریک ملکوں کے رہنمائوں کو اس بات پر غور کرنے کا موقع ملے گا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور انتہاپسندی پر کیسے قابو پایا جائے۔
توقع ہے کہ دہشت گردی کو کسی مخصوص مذہب،ثقافت، تہذیب یا خطے سے الگ کیا جائے گا۔نواز شریف دوسرے رہنمائوں کے ہمراہ سعودی عرب کی طرف سے انتہاپسندی کیخلاف قائم کئے گئے عالمی مرکز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریںگے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔