یہ منظوری اتوار کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی

شہباز شریف کی پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی قائم کرنے کی منظوری
21 مئی 2017 (12:22)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری اتوار کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں ہیلتھ ایجنسی کے انتظامی ڈھانچے اوردوسرے متعلقہ مسائل سے متعلق تجاویز کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے ایجنسی کیلئے انتہائی با صلاحیت اور پیشہ وارانہ افراد کی قوت کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانا حکومت کا مشن ہے جوہر صورت مکمل کیا جائے گا۔

دریں اثناوزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اتوار کے روز لاہور میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا ماضی کی نسبت دوہزار سترہ میں پاکستان زیادہ محفوظ پر امن اور خوشحال ہے۔
انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی حکومت چار سال کے دوران سماجی واقتصادی شعبہ میں واضح بہتری آئی ہے۔
وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا پنجاب نے شہباز شریف کی متحرک سربراہی تیزی سے ترقی کی ہے۔