file photo

وفاقی حکومت فاٹا میں تعلیمی فروغ کیلئےساڑھے تین ارب روپے خرچ کر رہی ہے
21 مئی 2017 (12:14)
0

وفاقی حکومت فاٹا میں تعلیم کو فروغ کیلئے ساڑھے تین ارب روپے خرچ کررہی ہے۔
فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں انسٹھ منصوبے شروع کئے ہیں جن میں سے پینتیس منصوبے مکمل ہوگئے ہیں۔
ان منصوبوں میں عدم دستیاب سہولتوں اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، فرنیچر، تدریسی عملے اور سکیورٹی عملے کی قلت پر قابو پانا،بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، چار دیواری اور سکولوں کا درجہ بڑھانا شامل ہے۔