یہ مراکز نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے علاقوں میں کھولے گئے ہیں

21 مئی 2017 (12:06)
0

کراچی میں شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کیلئے نادرا کے دو مرکز قائم کئے ہیں۔یہ مراکز نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے علاقوں میں کھولے گئے ہیں۔
نادرا کے ایک عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے کو بتایا کہ یہ بڑے مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے جن میں 186 ملازمین تین شفٹوں میں کام کریں گے۔عہدیدار نے بتایا کہ کراچی کے سائٹ ایریا میں مزید ایک اوربڑامرکز کھولاجائے گا۔