وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

کراچی، ٹارگٹ کلنگ واقعے میں شہید ہونے والے 2پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ
21 مئی 2017 (12:01)
0

گزشتہ رات ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ آج صبح کراچی کے علاقے نیو ٹائون کے علاقے میں ادا کی گئی۔
بڑی تعداد میں علاقے کے لوگوں اور پولیس کے افسروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
ادھروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
حکومت نے حملہ آوروں کی شناخت کرنے والے کیلئے پچیس لاکھ روپے انعام کااعلان بھی کیا ہے۔