File Photo

پاکستان سعودی عرب کے درمیان باہمی تجارتی حجم میں اضافے کاامکان ہے:ہشام
21 مئی 2017 (10:55)
0

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرہشام بن صدیق نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مستقبل میں باہمی تجارتی حجم میں اضافے کاامکان ہے۔

وہ ریاض میں چاول کے پاکستانی برآمدکنندگان کے وفد اور سعودی عرب کی چاول کی درآمدی کمپنیوں کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
سفیر نے کہاکہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی برآمدکنندگان کو سعودی مارکیٹ میں ان کاحصہ دلانے کیلئے بھرپورتعاون کرے گا۔