انڈونیشیا:کشتی میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک
21 مئی 2017 (09:36)
0

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کی سمندری حدود میں ایک کشتی میں آتشزدگی سے کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوگئے، کشتی پر تقریبا 200افراد سوار تھے ۔

انڈونیشیا کے قدرت آفات سے نمٹنے کے ادارے نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کشتی میں لدے کسی ایک ٹرک میں شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔
امدادی کارکنوں نے 141افراد کو بچاکر محفوظ مقامات پر پہنچایا اور پانچ لاشیں بھی برآمد کیں ۔