File Photo

بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کیس میں بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ سنگین غلطی ہے:مرکنڈے
21 مئی 2017 (09:31)
0

بھارتی سپریم کورٹ کے ایک سابق جج markandey katju نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے کیس میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا فیصلہ سنگین غلطی ہے ۔

ktjuنے جو پریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین بھی ہیں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ درحقیقت اس فیصلے سے پاکستان کو موقع فراہم ہواہے کہ وہ کشمیر سمیت دوسرے کئی تصفیہ طلب امور پر بین الاقوامی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب یقینا پاکستان بھی تنازعہ کشمیر کے تصفیے کیلئے بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرے گا۔
markandey katju نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے کیس میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں جاکر اپنے لئے کئی مشکلات پیداکرلی ہیں۔