سعودی عرب اور امریکہ کے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط
21 مئی 2017 (09:20)
0

سعودی وزیر خزانہ Mohammd Al Jaddan نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔

ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کے معاہدے سے فوج کے فوج سے تعلقات اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ اقتصادی شعبہ میں معاہدوں سے سعودی نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ادھروائٹ ہائوس کے ترجمان Sean Specer نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کاخیرمقدم کیاہے جو امریکہ کی تاریخ میں اسلحے کی فروخت کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دفاعی ہتھیاروں اورخدمات کی فراہمی کے ا س معاہدے سے سعودی عرب اور خلیج کے علاقے کی طویل مدت سلامتی میں مدد ملے گی۔