File Photo

حسن روحانی کامختلف ملکوں کے ساتھ پُرامن تعلقات کی خواہش کا اظہار
21 مئی 2017 (08:25)
0

ایران کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدرحسن روحانی نے دنیا کے مختلف ملکوں کے ساتھ باہمی احترام اور قومی مفاد کی بنیاد پر پُرامن تعلقات کے قیام کی خواہش ظاہر کی ہے۔

صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ایران دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس کامیزائل پروگرام خالصتاً دفاعی مقاصد کیلئے ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران نے انتہاپسندی اور تشدد کومسترد کرکے دنیا کے ساتھ رابطوں اور تعلقات کے فروغ کاانتخاب کیاہے۔