File Photo

حکومت اور پاک فوج مشترکہ طورپر کلبھوشن یادیو کا کیس لڑے گی:ایاز
21 مئی 2017 (07:35)
0

سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ حکومت اور پاک فوج مشترکہ طورپر بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس لڑے گی۔

لاہور میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضا ہے کہ ہم ایک دہشت گرد کے معاملے پر سیاست کی بجائے متحد ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کیس کے قانونی نکات پرغور کیاجاناچاہیے لیکن کلبھوشن یادیو کے معاملے پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔
سپیکر نے کہاکہ پاکستان اس معاملے پرکسی سے کوئی ہدایات نہیں لے گا اور اپنے قومی مفادات کے مطابق فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ بعض سیاستدان ملک میں مایوسی پھیلارہے ہیں تاہم وزیراعظم کسی کے مطالبے پرہرگزمستعفی نہیں ہوں گے۔