File Photo

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کیلئے ڈاکٹرثانیہ باصلاحیت امیدوارہیں:سائرہ
21 مئی 2017 (07:30)
0

ہیلتھ سروسز کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کیلئے پاکستانی امیدوارڈاکٹرثانیہ نشترانتہائی باصلاحیت امیدوارہیں۔

وہ جنیوا میں مختلف ملکوں کے نمائندوں سے باتیں کررہی تھیں۔
سائرہ افضل تارڑ پاکستانی امیدوار ڈاکٹرثانیہ نشتر کی انتخابی حمایت کے سلسلے میں مختلف رکن ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ رابطوں کیلئے جنیوا میں ہیں۔