File Photo

ایرانی سیکیورٹی فورس نے 82پاکستانیوں کو لیویز فورس کے حوالے کردیا
21 مئی 2017 (06:30)
0

ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد پر ضلع چاغی کے علاقے تفتان میں 82پاکستانیوں کو لیویز فورس کے حوالے کیاہے۔

لیویزذرائع کے مطابق ان پاکستانی مزدوروں کو مصدقہ سفری دستاویزات نہ رکھنے پر ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیاگیاتھا۔
ان مزدوروں کو مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیاجائے گا۔