File Photo

پاکستان عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیخلاف مقدمہ لڑنے کیلئے حکمت عملی وضع کررہا ہے:ذکریا
21 مئی 2017 (06:19)
0

وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف مقدمہ موثر انداز میں لڑنے کیلئے حکمت عملی وضع کررہا ہے۔

ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کیس مضبوط ہے کیونکہ کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھارتی بحریہ کا ایک حاضر سروس افسر تھا جو راء کے ایجنٹ کی حیثیت سے پاکستان میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔