File Photo

مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے
21 مئی 2017 (06:15)
0

مقبوضہ کشمیرمیں ممتازحریت رہنمائوں میرواعظ مولوی محمدفاروق اورخواجہ عبدالغنی لون کے یوم شہادت کے موقع پر آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سرینگر میں مزارشہیدعیدگاہ کی طرف مارچ بھی کیاجائے گا۔ میرواعظ مولوی محمدفاروق کو21مئی1990ء کو نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر میں انکی رہائش گاہ پرگولی مار کرشہیدکردیاتھا۔

بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقے Hawal میں ان کے جنازے پر اندھادھند فائرنگ کرکے 70 سوگواروں کو بھی شہید کردیاتھا۔ خواجہ عبدالغنی لون کو2002ء میں اسی دن نامعلوم حملہ آوروں نے شہید کیا جب وہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد عیدگاہ سے واپس آرہے تھے۔
اُدھر انتظامیہ نے میرواعظ عمرفاروق کی گھرپرنظربندی جاری رکھی ہے۔