نوازشریف عالمی لیڈروں کے ہمراہ سعودی عرب کے انسداد انتہاپسندی کے عالمی مرکز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

File Photo

وزیراعظم دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں
21 مئی 2017 (06:11)
0

وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ریاض میں امریکہ اور عرب ملکوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پراجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں ا مریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اسلامی ممالک کے پچپن رہنمااسلامی تعاون تنظیم عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل شرکت کریں گے۔
سربراہ اجلاس میں شریک ملکوں کو دنیا بھر میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔
اجلاس میں اس امر پر اتفاق رائے متوقع ہے کہ دہشت گردی کا تعلق کسی مذہب ، ثقافت، تہذیب یا خطے سے نہیں ۔
نوازشریف عالمی لیڈروں کے ہمراہ سعودی عرب کے انسداد انتہاپسندی کے عالمی مرکز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔