حریت فورم کی میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی کی مذمت
21 مارچ 2017 (16:20)
0

مقبوضہ کشمیرمیں میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں حریت فورم نے اپنے چیئرمین کی مسلسل گھر میں نظربندی اور ان کی سیاسی ، سماجی اور مذہبی سرگرمیوں پر پابندی لگائے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔
آج سرینگر میں جاری کئے گئے ایک بیان میں فورم نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مزاحتمی قیادت کے حوالے سے جارحانہ طرزعمل اختیار کر رکھا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء نعیم احمد خان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی پارلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی انتخابات کے پیش نظر کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے گرفتاریوں کے سلسلے کی شدید مذمت کی ہے۔
ادھر ، سرینگر میں بھارتی پولیس نے پلوامہ اور بانڈی پورہ کے اضلاع میں گھر گھر چھاپوں کے دوران ایک کم سن بچے اور بزرگ سمیت چھتیس سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا۔


خلاصہ