وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا ہے کہ 2030 تک زہریلی گیسوں کے اخراج میں بیس فیصد کمی لائی جائے گی۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے: زاہد حامد
21 مارچ 2017 (15:42)
0

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے ۔وہ آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے ایکٹ کے تحت ملک میں وزیراعظم کی سربراہی میں موسمیاتی تبدیلی کی کونسل ، موسمیاتی تبدیلی کی اتھارٹی اور موسمیاتی تبدیلی کا فنڈ قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرسبز پاکستان کے تحت اگلے پانچ سال میں دس ارب درخت لگائے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2030 تک زہریلی گیسوں کے اخراج میں بیس فیصد کمی لائی جائے گی۔


comments powered by Disqus