وزیراعلیٰ شہبازشریف نے یرقان کے مرض کے علاج کے شفاخانوں کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے رہبر کمیٹی قائم کی ہے۔

پنجاب حکومت کا یرقان کے علاج اور روک تھام کے لئے جامع پروگرام
21 مارچ 2017 (14:17)
0

پنجاب حکومت نے یرقان کے مرض کے علاج اور روک تھام کے لئے جامع پروگرام شروع کیا ہے۔آج لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے یرقان کے مرض کے علاج کے شفاخانوں کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے رہبر کمیٹی قائم کی ہے۔
اجلاس میں اس مرض کی تشخیص کے لئے صوبے کے نو ڈویژنوں میں جدید لیبارٹریاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہیپپاٹائٹس فلٹر کلینکس صوبے کے چھتیس اضلاع میں قائم کئے جائیں گے۔


comments powered by Disqus