منصوبہ تین سال میں پینتیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

دیر بالا میں150 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل شرمئی پن بجلی گھر کی تعمیر کا کام جاری
21 مارچ 2017 (14:08)
0

ضلع دیر بالا میں ایک سو پچاس میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل شرمئی پن بجلی گھر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔خیبرپختونخواء کے توانائی کے ترقیاتی ادارے کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ منصوبہ تین سال میں پینتیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

اس منصوبے میں دریائے پنجکوڑہ کا پانی بجلی گھر کی طرف موڑنے کیلئے سات کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر بھی شامل ہے۔


comments powered by Disqus