چین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے انتظامی طریقہ کار بہتر بنائے گا۔

چین بیرونی دنیا کے لئے خدمات ، پیداواری اور کان کنی کے شعبے میں مزید مواقع فراہم کرے گا:چین
21 مارچ 2017 (13:56)
0

چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین بیرونی دنیا کے لئے خدمات ، پیداواری اور کان کنی کے شعبے میں مزید مواقع فراہم کرے گا ۔سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے انتظامی طریقہ کار بہتر بنائے گا ۔
انہوں نے غیرملکی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ چین میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے دستیاب ترقیاتی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔


comments powered by Disqus