اکاونٹنٹ جنرل نے محمد زبیرکو آگاہ کیا کہ کھاتوں اور ادائیگیوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

گورنر سندھ کاترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز ادائیگی میں شفافیت یقینی بنانے پر زور
21 مارچ 2017 (13:46)
0

اکاونٹنٹ جنرل سندھ فرخ احمد حامدی نے آج کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر نے ملازمین کے واجبات کی فوری ادائیگی کے لئے اکائونٹنٹ جنرل کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔
محمد زبیر نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز ادائیگی میں شفافیت یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
اکاونٹنٹ جنرل نے کہا کہ کھاتوں اور ادائیگیوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔


comments powered by Disqus