سید مراد علی شاہ نے نئے تعمیر کئے گئے سکولوں میں سولر سسٹم نصب کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کی صوبے کے تمام سکولوںمیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
21 مارچ 2017 (13:41)
0

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام سکولوں خاص طور پر طالبات کے سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وہ آج کراچی میں محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

سید مراد علی شاہ نے نئے تعمیر کئے گئے سکولوں میں سولر سسٹم نصب کرنے کا بھی حکم دیا اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم میں تین سو اکاون سکیموں پر کام ہو رہا ہے جن پر اناسی ارب پندرہ کرور روپے خرچ ہوں گے۔