وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیجیٹل اور معاشی لحاظ سے مستحکم پاکستان کے لئے واضح پروگرام شروع کیا ہے۔

پاکستان اور کوریا کے درمیان اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کیلئے 10ارب روپے کے قرض کا معاہدہ
21 مارچ 2017 (13:32)
0

وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے نصب العین کے تحت اسلام آباد میں پہلا جدید طرز کا انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائے گا۔اس حوالے سے آج اسلام آباد میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کوریا کے ایگزم بنک کے درمیان اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے تحت کوریا کا ایگزم بنک دس ارب روپے قرض فراہم کرے گا۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جو دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے ، کہا کہ حکومت نے ڈیجیٹل اور معاشی لحاظ سے مستحکم پاکستان کے لئے واضح پروگرام شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوریا کے مزید تعاون کا خواہاں ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور اورکراچی میں بھی عالمی معیار کے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک قائم کئے جائیں گے۔
کوریا کے ایگزم بنک کے نمائندے نے کہا کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں وسیع تر مواقع موجود ہونے کے پیش نظر ان کے ادارے نے پاکستان کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔


comments powered by Disqus