نوازشریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے ملک میں سرسبز پاکستان پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے بھرپور انداز میں نمٹنے کے عزم کا اعادہ
21 مارچ 2017 (13:21)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کو درختوں کی اہمیت کا ادارک ہے کیونکہ درخت موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ پاکستان پہلے ہی پیرس معاہدے کی توثیق کرچکا ہے جبکہ پاکستان ٹیکنالوجی کے استعمال اور استعداد کار میںاضافے کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے ملک میں سرسبز پاکستان پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جنگلات کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔یہ دن ہر قسم کے جنگلات کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے منایا جارہا ہے۔


comments powered by Disqus