روس نے امریکہ کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کی تردید کی ہے

file photo

امریکہ میں ایف بی آئی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کررہا ہے
21 مارچ 2017 (08:05)
0

امریکہ میں فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن 2016کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کررہاہے۔
یہ بات ایف بی آئی کے ڈائریکٹرJames comey نے واشنگٹن میں کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔
انہوںنے کہا کہ تحقیقات میں عام افراد اور ٹرمپ کی مہم اور روسی حکومت کے درمیان ممکنہ رابطوں کا جائزہ لیاجائے گا اوراس بات کی تحقیق کی جائے گی کہ کیا دونوں میں کوئی رابطہ تھا یا نہیں۔
روس نے امریکہ کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کی تردید کی ہے۔