منصوبہ بندی کے وزیر نے یہ بات اسلام آباد میں خصوصی سلامتی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عابد رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

احسن اقبال کا اقتصادی راہداری منصوبوں کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار
21 مارچ 2017 (07:12)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی سکیورٹی پر اطمینان کااظہارکیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں خصوصی سلامتی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عابد رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
احسن اقبال نے سول اور عسکری اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں خصوصی سلامتی ڈویژن کے کردار کو سراہا۔
ملاقات کے دوران اقتصادی راہداری میں نئے منصوبے شامل کرنے اور مستقبل میں راہداری کی سکیورٹی کی ضروریات سے متعلق امور پر غورکیاگیا۔


comments powered by Disqus