file photo

اقوام متحدہ کا پاک ،افغان سرحد دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم
21 مارچ 2017 (07:05)
0

اقوام متحدہ نے وزیراعظم نوازشریف کے پاک افغان سرحد دوبارہ کھولنے سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان جنرل فرحان حق نے نیو یارک میں معمول کی نیوز بریفنگ میں بتائی ۔ انہوںنے کہا کہ اس فیصلے کے بعد دونوں ملکوں کے عوام آزادانہ طورپر سرحد پار کرسکیں گے۔


comments powered by Disqus