ایوان میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق بل پیش کیاگیا

آج پھر 28ویں آئینی ترمیمی بل پر بحث ہوگی
21 مارچ 2017 (06:56)
0

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج پھر 28ویں آئینی ترمیمی بل پر بحث ہوگی جو شام چار بجے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
ایوان میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق بل پیش کیاگیا۔ بحث کے بعد بل پررائے شماری کا عمل آج ہوگا۔
اس سے پہلے قانون اورانصاف کے وزیرزاہد حامد نے اٹھائیسویں آئینی ترمیم کا بل غور کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا ۔
بل کی پہلی خواندگی پر اظہارخیال کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشیداحمد، پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر اور تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے بل کی مشروط حمایت کرتے ہوئے واضح کیاکہ حکومت کو مقدموں کی منصفانہ سماعت، قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل اور عدلیہ کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں ۔
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں بل کی مشروط مخالفت کی۔


comments powered by Disqus