وزیر خزانہ نے حالیہ اصلاحات سے متعلق پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا

ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کیلئے متعلقہ وزارتوں میں تعاون کی ضرورت ہے:ڈار
21 مارچ 2017 (06:52)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے مقررہ مدت میں مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اقتصادی اصلاحات کے جائزے سے متعلق اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کے لئے متعلقہ وزارتوں میں تعاون کی ضرورت ہے۔
اجلاس کے دوران معیشت، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بنیادی اصلاحات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحق ڈار نے مقررہ مدت میں مطلوبہ اہداف کے حصو ل کے لئے مختلف فیصلوں پر بروقت عملدرآمد پر زوردیا ۔
وزیر خزانہ نے حالیہ اصلاحات سے متعلق پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔


comments powered by Disqus