عابد شیر علی نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے سندھ کے عوام کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں

file photo

حزب اختلاف کی جماعتیں ترقیاتی کاموں میں کاوٹیں پیدا کر رہی ہیں: عابد
21 مارچ 2017 (06:48)
0

پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ کے مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔
عابد شیر علی نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے سندھ کے عوام کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔