نفیس ذکریا نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد دوبارہ کھولنے کاحکم دیا ہے

file photo

افغانستان کو دہشتگرد عناصر سے متعلق پاکستان کے تحفظات دور کرنے چاہیے: نفیس ذکریا
21 مارچ 2017 (06:43)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشت گرد عناصر سے متعلق پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند عناصر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائی کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ ایسے عناصر پر قابو پانے کے لئے سرحدی انتظام کا نظام موثر طریقے سے کام کرے گا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد دوبارہ کھولنے کاحکم دیا ہے۔


comments powered by Disqus