آج یومِ پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل ، ٹریفک پلان جاری
21 مارچ 2017 (06:21)
0

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آج یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
ٹریفک پلان کے مطابق دوپہر دو بجے تک اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور فیض آباد انٹر چینج بھی صبح پانچ بجے سے دوپہر دوبجے تک بندرہے گا۔
تاہم کشمیر چوک کے ذریعے بھارہ کہو اورمری کے لئے گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔