ممنون حسین نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اسلام کی روح کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے شروع کیاگیا ۔

صدر کی جنوبی وزیرستان میں افسران و جوانوں سے ملاقات
21 مارچ 2016 (20:21)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران اور جوان خطے میں عزم وشجاعت کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز وانا میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
صدرنے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کو اسلام کی روح کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے شروع کیاگیا تھا ۔
صدر نے عارضی طورپر بے گھر افراد کے بارے میں کہا کہ انھیں معاوضہ دیاجارہا ہے اوران کے آبائی علاقوں میں باعزت طورپر واپس بھیجا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک بڑا منصوبہ ہے جو یقینا ملک کی تقدیر بدل دے گا اور اس سے تمام صوبوں اور فاٹا کوفائدہ ہوگا ۔
بعد میں صدر نے وانا کیڈٹ کالج کا دورہ کیا اور اس کے مختلف حصے دیکھے انہوں نے اس موقع پر کالج کیلئے پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ۔