وزیر مملکت نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت نوجوانوں کو فنی مہارت کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم فیس واپسی سکیم،یونیورسٹی داخلوں کی شرح میں30فیصد اضافہ ہوا:بلیغ
21 مارچ 2016 (20:06)
0

تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت نوجوانوں کو فنی مہارت کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔
وزیرمملکت نے کہاکہ وزیراعظم کی فیس واپسی سکیم کی وجہ سے یونیورسٹیوں میں طلباء کے داخلے کی شرح میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے جو تعلیم کے شعبے میں مثبت علامت ہے ۔