صدرممنون حسین نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایڈوائس پرکنونشن میں ترمیم کے مسودے پردستخط کئے ۔

پاکستان کی جوہری مواد کے تحفظ بارے کنونشن میں ترمیم کی توثیق
21 مارچ 2016 (19:42)
0

  پاکستان نے جوہری مواد کے تحفظ کے بارے میں کنونشن میں ترمیم مجریہ 2005ء کی توثیق کی ہے ۔
صدرممنون حسین نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایڈوائس پرکنونشن میں ترمیم کے مسودے پردستخط کئے ۔
اس سے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے نظام پر پاکستان کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے جو جدید بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے ۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیراعظم کے زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں ترمیمی کنونشن کی توثیق کی اصولی طورپر منظوری دی گئی تھی ۔
کنونشن جوہری مواد کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی طوپرطے شدہ قواعد وضوابط کامعاہدہ ہے ۔