وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو تصور قائد کے مطابق ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

پاکستان،امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے:شہبازشریف
21 مارچ 2016 (19:40)
0

 
پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جو مستقبل میں مزید مستحکم ہونگے۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز لاہور میں امریکی قونصل جنرل زیکری وی ہارکن رائیڈر سے ملاقات میں کہی۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے پرعزم ہے۔