امریکی نائب صدر نے کہا کہ اسرائیلی حکومت یہودی بستیوں کی توسیع کے عمل پر بتدریج اور منظم انداز میں عمل پیرا ہے جس سے دوریاستی حل کا امکان معدوم ہوتا جارہا ہے۔

Biden

 اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ تنازعے کیلئے اپنے وعدے کی پاسداری کرے:جوبائیڈن
21 مارچ 2016 (13:54)
0

امریکی نائب  صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ تنازعے کے خاتمے کے لئے د و ریاستی حل کے اپنے وعدے کی پاسداری کرے۔
امریکہ اسرائیل پبلک افیئر کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اسرائیلی حکومت یہودی بستیوں کی توسیع کے عمل پر بتدریج اور منظم انداز میں عمل پیرا ہے جس سے دوریاستی حل کا امکان معدوم ہوتا جارہا ہے۔