وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو امن و راوداری کا گہوارہ بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

shahbaz

قائد اعظم کےپاکستان میں دہشتگردی اورانتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں:شہباز شریف
21 مارچ 2016 (13:13)
0

 پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم کےپاکستان میں دہشتگردی اورانتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔وہ مذہبی اموراوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مملکت پیر امین الحسنات سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج لاہور میں ان سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ معاشرے میں برداشت کو فروغ دینا پاکستان مسلم لیگ (ن) کانصب العین ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں پاکستان کو امن وراوداری کاگہوارہ بنانے کےلئےمل کرکام کرنا ہوگا۔