روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کریملن میں ایک تقریب میں کرائمیا کوروس کا حصہ بنانے کے معاہدے کی توثیق کے قانون پر دستخط کیے ہیں۔

روس:ایوان بالا نے کریمیا کے الحاق کی منظوری دے دی
21 مارچ 2014 (21:45)
0

روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے کریمیا کو روس میں شامل کرنے کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے۔
ایوان زیریں اس کی پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔
روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کریملن میں ایک تقریب میں کرائمیا کوروس کا حصہ بنانے کے معاہدے کی توثیق کے قانون پر دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے کرائمیا اور ساحلی شہرSevastopol کو روس کے دو نئے انتظامی ضلع بنانے کے قانون پر بھی دستخط کیے۔