اقوام متحدہ کے ایٹمی ادارے نے ایک ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نومبر میں ہونے معاہدے کے مطابق یورنیئم افزودہ نہیں کررہا۔

ایران اپناایٹمی پروگرام جزوی طورپرمنجمد کرنے پرکاربند ہے:آئی اے ای اے
21 مارچ 2014 (12:18)
0

ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ ایران ابھی تک اپنا ایٹمی پروگرام جزوی طور پر منجمد کرنے پر کاربند ہے جس پر اس نے گزشتہ برس عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک عبوری معاہدے میں اتفاق کیا تھا۔

 

اقوام متحدہ کے ایٹمی ادارے نے ایک ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نومبر میں ہونے معاہدے کے مطابق یورنییم افزودہ نہیں کررہا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران درمیانے درجے کے افزودہ یورنییم کوہلکا اور بدلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس نے اپنے Fordo اورNatanzکے یورنییم کی افزودگی کے پلانٹس اور ایرک ایٹمی ریکٹر میں کام کو آگے نہیں بڑھایا۔