ماسکو میں روس کے صدر دلادی میر پوٹن سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بان کی مون نے تمام فریقوں پر زوردیا کہ وہ اس بحران میں برداشت سے کام لیں۔

یوکرین اورروس کی کشیدگی سےدوسرے ممالک کیلئےسنگین خطرات پیداہوگئےہیں:بان کیمون
21 مارچ 2014 (11:48)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہاہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی سے ان دونوں ملکوں اور دوسرے ممالک کیلئے سنگین خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ماسکو میں روس کے صدرولادی میر پوٹن سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بان کی مون نے تمام فریقوں پر زوردیا کہ وہ اس بحران میں برداشت سے کام لیں کیونکہ یہ قابو سے باہر بھی ہوسکتا ہے۔

 

انہوں نے یوکرین میں اقوام متحدہ اوریورپ میں تحفظ اور تعاون کی تنظیم کے نگران تعینات کرنے پر زور دیا اور روس اور یوکرین کے درمیان تعمیری مذاکرات کی اپیل کی۔