وائٹ ہائوس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر اوبامہ نے روس کو خبردار کیا کہ معاملے کو مزید طول دینے سے روس عالمی برادری میں مزید تنہا ہوجائیگا۔

امریکہ اورروس کاایک دوسرے پرپابندیوں کااعلان
21 مارچ 2014 (11:30)
0

امریکہ نے یوکرین کے علاقے کریمیاکو اپنے ملک میں شامل کرنے کے معاملے پر روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان کیاہے۔

 

ان اقدامات میں روسی صدر پیوٹن کے قریبی افراد اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے چلائے جانے والے ایک بنک روسیاکو نشانہ بنایا گیاہے۔وائٹ ہائوس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر اوبامہ نے روس کو خبردار کیا کہ معاملے کو مزید طول دینے سے روس عالمی برادری میں مزید تنہا ہوجائیگا۔

 

جواب میں روس نے امریکی ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔یورپی یونین کے رہنمائوں نے برسلز میں اجلاس میں کریمیاکے علاقے کی روس میں شمولیت کے معاملے پر مزید بارہ افراد پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

 

ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو بتایا کہ روس کریمیا کو اپنے ملک میں شامل کرنا کے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کریگا۔

 

کریمیا میں تازہ پیشرفت میں روس کے اتحادی دستوں نے سیواستوپول کی بندرگاہ میں لنگر انداز کم از کم دو یوکرینی بحری جہازوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔