سٹیفن مائیبرگ اور ٹام کوپر کی دھواں دار اننگز کی بدولت ہالینڈ نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہالینڈ نے سپر ٹین مرحلے میں جگہ بنالی
21 مارچ 2014 (22:43)
0

سٹیفن مائیبرگ اور ٹام کوپر کی دھواں دار اننگز کی بدولت ہالینڈ نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر ٹین مرحلے میں جگہ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
ہالینڈ کی ٹیم نے 190 رنز کا ہدف سٹیفن مائیبرگ اور ٹام کوپر کی دھواں دار اننگز کی بدولت 14 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا۔
سٹیفن نے 7 شاندار چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 63 جبکہ ٹام کوپر نے 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔