انہوں نے کہا وزیراعلیٰ سندھ تمام سرگرمیوں کی بذات خود نگرانی کررہے ہیں۔

تھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں:شرجیل میمن
21 مارچ 2014 (21:38)
0

سندھ کے اطلاعات ' آثار قدیمہ اور بلدیات کے وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام قحط زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعلیٰ سندھ تمام سرگرمیوں کی بذات خود نگرانی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا جیسا کہ ذرائع ابلاغ بیان کر رہے ہیں تھر کے حالات کسی انتظامی کوتاہی کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ ایک قدرتی آفت کا معاملہ ہے۔