21 مارچ 2014 (21:33)
0

پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں امید ظاہر کی کہ کابینہ اپنے اگلے اجلاس میں ایل این جی سروسز معاہدے کی منظوری دے دے گی۔