انہوں نے وزیرخزانہ کو داسو پن بجلی منصوبے کیلئے امداد کی کارروائی میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

21 مارچ 2014 (21:31)
0

پاکستان میں عالمی بینک کے نمائندے رشید بن مسعو د نے جمعہ کے روز وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور پاکستان کے لئے بینک کی امداد کے امور پر بات چیت کی۔
انہوں نے وزیرخزانہ کو داسو پن بجلی منصوبے کیلئے امداد کی کارروائی میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کے توانائی اور ترقیاتی سہولتوں کے منصوبوں کی تکمیل میں عالمی بینک کے کردار کی تعریف کی انہوں نے کہا بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور معاشی اقدامات کی بدولت ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے داسو پن بجلی منصوبے کی تکمیل میں عالمی بینک کی مدد کو سراہا۔